دہلی میں کل سے شروع ہونے والے طاق- جفت نمبر پلیٹ کار فارمولے کا آج چند گھنٹے کے لئے (ٹرائل رن) ریہرسل کیا گیا۔
اگرچہ یہ ریہرسل صبح 9 بجے سے 11 بجے کے درمیان ہونا تھا ، لیکن کچھ
وجوہات سے یہ ریہرسل ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔
ٹریفک پولس کے ایڈیشنل کمشنر مکتیش چندر نے ٹرائل رن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل رن کے انتظامات میں 5 ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا